106

ثانیہ زہرا قتل کیس: شوہر کو سزائے موت، ساس و دیور کو عمر قید

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ تین دیگر ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔

ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد کوئی بھی کسی بچی کو قتل کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں