99

اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)باغبانپورہ سے 8 سالہ حسیب نامی بچے کو اغوا کرنے کے واقعے میں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

بچے کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ انسپکٹر محمد عالم لنگڑیال کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ بچے کے والدین نے پولیس کے کارنامے پر انویسٹی گیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں