92

سرگودھا، ن لیگی رہنما کے بیٹے کی کار سے حادثہ، 6 سالہ بچہ ہلاک

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)ن لیگی رہنما حامد حمید کے بیٹے احمد حمید کی کار نے موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کو ٹکر مار دیا، جس میں 6 سالہ ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں ایک خاتون، بچی اور بزرگ شدید زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری سے خاتون کو گھسیٹتی رہی۔ ملزم نے فرار ہونے کے بعد بعد میں خود کو تھانہ کینٹ میں پیش کیا۔

عوام نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں