89

‘جادو’ کے بہانے 60 لاکھ روپے کے زیورات کی لوٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)شاد باغ میں ایک عامل نے شہری عبداللہ کو ہپناٹائز کر کے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق عامل نے عبداللہ کو چینی کھلا کر جادوئی کلمات پڑھے، جس کے بعد متاثرہ شخص نے خود اپنے زیورات نکال کر عامل کو دے دیئے۔ عامل موٹر سائیکل پر سامان لے کر فرار ہو گیا۔

عبداللہ کے مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں