پاکستانی یونیورسٹیوں کا بحران: داخلوں میں کمی، نو شعبے بند

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) یونیورسٹی سمیت پاکستان کی متعدد جامعات میں داخلوں میں شدید کمی کے باعث نو شعبے بند کرنے پڑے ہیں۔ یہ بحران پورے ملک کی جامعات میں پھیلا ہوا ہے۔

وجوہات میں یونیورسٹیوں کا پرانا نظام تعلیم، فرسودہ نصاب، اور طلبہ کی روزگار کے حوالے سے تیاری کا فقدان شامل ہیں۔ موجودہ دور میں محض ڈگریاں دینا کافی نہیں، بلکہ قابلیت اور ہنر کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر جامعات نے اپنے نظام میں فوری اصلاح نہ کی تو آنے والے برسوں میں مزید شعبے اور یونیورسٹیاں بند ہونے کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں