لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے استعفوں کو آئین اور جمہوریت کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شمس محمود مرزا کے استعفوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ خواجہ صاحب نے زور دیا کہ استعفوں پر خوشی کا اظہار کرنے کے بجائے پیدا ہونے والی تقسیم کو دور کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔


