عالمی موسمیاتی ادارے نے تاریخی سردی کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی موسمیاتی ادارے نے دسمبر اور جنوری میں امریکہ، یورپ اور وسطی ایشیاء میں تاریخی سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ سردی نظام زندگی کو درہم برہم کر سکتی ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت، چترال اور کشمیر میں شدید برف باری اور منفی درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے شمالی علاقے بھی سرد لہر سے متاثر ہوں گے۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں بشمول کوئٹہ میں بھی ریکارڈ برف باری متوقع ہے، جو گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں