پی پی-116 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں شاندار ریلی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-116 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار کے حامیوں نے سمن آباد کے علاقے میں شاندار ریلی نکالی۔

چوہدری عدنان جٹ اور کاشف غفار کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں نوجوانوں، بزرگوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے اپنے امیدوار کے لیے پرجوش حمایت کا مظاہرہ کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ریلی آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوط پوزیشن کی غماز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں