83

لیہ میں ملاوٹی کھویا بنانے کے یونٹ کے خلاف کارروائی، ایک گرفتار

لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)چک نمبر 116 کروڑ لعل عیسن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کھویا بنانے کے یونٹ میں کارروائی کر کے ملاوٹی کھویا برآمد کیا ہے۔

پی ایف اے کے ترجمان کے مطابق مضرِ صحت اجزاء سے تیار ہونے والا یہ جعلی کھویا ضبط کر لیا گیا، پروڈکشن بند کرائی گئی، ملزم گرفتار ہوا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں