لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)نادرا کی جانب سے بچوں کے عالمی دن (20 نومبر) کے موقع پر “خصوصی رجسٹریشن مہم” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد بچوں کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنانا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔
اس سلسلے میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین 17 نومبر تا 21 نومبر 2025، بروز سوموار تا جمعہ صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک ضلع لیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔
نادرا کی طرف سے چک نمبر 110 ٹی ڈی اے، چک نمبر 112 ایم ایل، ٹیل انڈس، کھرل عظیم تھل جنڈی اور بستی شادو خان کا دورہ شیڈول کیا گیا ہے۔
نادرا وین 17 نومبر بروز سوموار ٹیل انڈس، 17 اور 18 نومبر بروز سوموار و منگل چک نمبر 110 ٹی ڈی اے، 18 اور 19 نومبر بروز منگل و بدھ کھرل عظیم تھل جنڈی میں موجود رہے گی۔
اسی طرح 19 ، 20 اور 21 نومبر بروز بدھ ، جمعرات اور جمعہ چک نمبر 112 ایم ایل اور 20 ، 21 نومبر بروز جمعرات و جمعہ بستی شادو خان میں موجود رہے گی۔
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نادرا رجسٹریشن کے لیے اصل دستاویزات اور بچوں کو ساتھ لے کر رجسٹریشن وین پر ضرور پہنچیں تاکہ بچوں کا قومی ڈیٹا بیس میں اندراج مکمل کیا جا سکے۔ مزید معلومات کیلئے مقامی نادرا دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


