سرگودھا میں بدلہ قتل، وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)نواہی گاؤں میں محمد نصر ماچھی نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتول لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈرائیور کی ملازمت کرتا تھا۔

یہ واقعہ اس کے باوجود پیش آیا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان قرآن پاک پر صلح ہو چکی تی۔ مقتول کے کمسن بیٹے کے ساتھ ہوئے مبینہ زیادتی کے واقعے پر قاتل کو پہلے 25 سال قید کی سزا ہو چکی تھی۔

خاندان والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں