کہوٹہ میں کھلی کچہری: شہری شکایات کا سیلاب، محکماتی کارکردگی پر سوالات

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)کہوٹہ علاقے میں صوبائی محتسب کے کنسلٹنٹ چوہدری خالد محمود کی زیرنگرانی منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے سرکاری محکموں کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

شکایات کے انبار میں رجسٹری، فرد، انتقال اور راستہ تنازعات جیسے مسائل شامل تھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہینوں سے ان کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔

صوبائی محتسب کنسلٹنٹ نے تمام شکایات سن کر فوری احکامات جاری کیے اور متعلقہ محکموں سے جواب طلبی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں