لطیف آباد میں پٹاخہ فیکٹری دھماکا، وزیر داخلہ کی سخت ہدایات

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے واقعہ پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے SSP حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ فیکٹری کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر فیکٹری غیرقانونی طور پر کام کر رہی تھی تو مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اس واقعہ میں اب تک جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ متعلقہ حکام واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں