107

ایف آئی اے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)– فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے **بینظیر انکم سپورٹ پروگرام** کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے **2 ملزمان کو گرفتار** کر لیا۔

ایف آئی اے **کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ** کی جانب سے بس اسٹینڈ لاڑکانہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران **عبدالطیف اور مظہر حیدر** کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے **فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر وصول کر رہے تھے**۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوامی فنڈز کے تحفظ اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں