گوجرانوالہ (اچ آر این ڈبلیو) گوجرانوالہ میں رشوت لینے، اغواء کے جھوٹے مقدمے درج کرنے، شہری سے **اشٹام پیپر پر جبراً دستخط کروانے** اور رقم وصول کرنے پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر **محمد ایاز سلیم** نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے **ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد** کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انکوائری رپورٹ میں الزام صحیح ثابت ہوا اور ایس ایچ او کے ساتھ دو تفتیشی افسران کو قصور وار پایا گیا۔
سی پی او نے **انسپکٹر لقمان، سب انسپکٹر غلام فرید اور اے ایس آئی خالد** کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کروا دیا اور مقدمہ درج کر کے **اغواء، جبراً رقم وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز** کی دفعات شامل کیں۔
سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ *”محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کرپشن و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران جیل جائیں گے۔”*


