182

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا ضلع کورنگی کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے تعارفی اجلاس، زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ضلع کورنگی کی چارج لینے کے بعد ایس پی شاہ فیصل، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ

ایس ایس پی کورنگی جناب فدا حسین جانوری نے تعیناتی کے بعد آج ایس ایس پی آفیس کورنگی میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس پی شاہ فیصل، ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے میٹنگ میں ضلع کورنگی کے امن و امان، پولیس کارکردگی، کرائم ٹرینڈز اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے کرائم کنٹرول، آرگنائزرڈ کرائم اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کئیے

مزید کے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری رسپانس اور مؤثر پولیسنگ کو اولین ترجیح بنایا جائے۔

ایس ایس پی کورنگی نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور افسران کو عوامی خدمت کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

میٹنگ کے اختتام پر کورنگی پولیس افسران نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کورنگی کے امن و امان، شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں