چارسدہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے کیڈٹ صادق شاہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات میں ملوث ملزم جلیل خان ولد مومن خان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل سے 2180 گرام ائس برآمد کرلیا ، ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم سے پستول برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ،


