1,008

حیدرآباد میں 6 ایم جی ڈی فلٹر پلانٹ کی تعمیر 70 فیصد مکمل

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے لطیف آباد یونٹ نمبر 4 میں زیر تعمیر 6 ایم جی ڈی فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ اسٹرکچر کا 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔

میئر نے کاموں میں تیزی لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کی تکمیل سے لطیف آباد کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حسین آباد میں 6 ایم جی ڈی پلانٹ مکمل ہو چکا ہے جبکہ گھانگھرا موری میں 10 ایم جی ڈی اور کوہسار میں 6 ایم جی ڈی پلانٹ بنانے کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں