پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کے فیصلوں کا خیرمقدم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت ثالثی عدالت اور غیر جانبدار ماہر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کی غیرحاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

غیر جانبدار ماہر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کارروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ اگلا مرحلہ 17 سے 21 نومبر 2025 تک ویانا میں ہوگا، جس میں پاکستان مکمل شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں