اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بحفاظت بازیاب کیا اور ایسا تاریخی آپریشن انجام دیا جو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کالج پر حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ کسی طالبعلم یا استاد کو نقصان نہیں پہنچا۔ اس وقت کالج اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


