پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے عمل سے واک آؤٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وہ اسمبلی میں تقریر کے بعد واک آؤٹ کریں گے۔ انہوں نے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی سیاست سے “غیر متعلقہ” ہو چکے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام لگایا کہ “27ویں آئینی ترمیم نے آئین و قانون کا جنازہ نکال دیا” اور جماعت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں