شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم-1 بند

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم-1 پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافران کی جان و مال کی حفاظت بتایا گیا ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔

سفر سے قبل تازہ ترین معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ یا سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں