اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور اسپیکرز کانفرنس سے پارلیمانی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رابطوں اور تبادلوں سے نظم و نسق کے تجربات حاصل ہوتے ہیں، جبکہ قوموں کے درمیان مکالمے اور رابطے ہی سے امن و سلامتی اور ترقی ممکن ہے۔


