لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت میں قرارداد جمع کروائی ہے۔
قرارداد کے متن میں دہشت گرد حملوں کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے اور پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں افغان طالبان رجیم پر بھارت کی پراکسی کا کردار ادا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


