66

دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت، پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کی تعریف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبا اور اساتذہ کی جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں