اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں۔ وزیر نے زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شکست دہشتگردوں کا مقدر ہوگی اور پاکستان کی قیادت ہر حال میں دہشتگردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔


