کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)طالبان حکام نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ “اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی”۔
افغان حکام کے مطابق اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے پاکستانی وفد پر مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہونے کا الزام بھی لگایا۔
یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی تقریب میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے تھے۔


