90

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اعلان: دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے پر کہا کہ “ہمیں اندازہ تھا ہم پر دباؤ ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائے گی”۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ حملہ ریاست کو ایک پیغام ہے کہ دہشتگرد اب سرحدی علاقوں سے نکل کر شہروں میں حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹی پی کو اس حملے کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ “ان کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں”۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کا بھرپور جواب دے گا اور نہ سرحدی نہ شہری علاقوں میں ایسی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں