اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے پمز اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔
انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کو وزارت صحت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


