پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)فقیرآباد پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے تاجر بلال کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب تاجر بلال کو اپنی دکان سے گھر جاتے وقت اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے چار کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حماد، اسد اور ذلفان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں اسد مغوی تاجر کا سابق ملازم تھا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔


