لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہربنس پورہ کے علاقے نادر مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے سے ایک عمارت کی منزل منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاکتوں میں 55 سالہ عذرا، 19 سالہ آفتاب اور 2 سالہ صائم شامل ہیں۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اربَن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے تمام افراد کو برآمد کرلیا ہے۔


