81

آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کو تاریخی قدم قرار دیدیا گیا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری سلیم میمن نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی کو تاریخی اور قومی مفاد میں جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے حکومت کو تقریباً 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جس سے معیشت پر 30 سے 35 فیصد مالی بوجھ کم ہوگا۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں استحکام اور صنعتی لاگت میں کمی آئے گی۔

صدر چیمبر نے کہا کہ یہ قدم معاشی خود مختاری کی جانب ایک مضبوط اقدام ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت دیگر پالیسیوں پر بھی نظرثانی جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں