77

جامشورو میں کمشنر امتحانات کی تیاری کے لیے طلبہ کے لیے آگاہی پروگرام

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)کوٹری کلچرل کمپلیکس سینٹر میں واقع سندھ گورنمنٹ لائبریری میں کمشنر امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری اور ایس ایس پی محمد ظفر صدیقی چھانگا نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کو امتحانی حکمت عملی، وقت کے بہتر استعمال اور محنت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایس ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر منجھند نے بھی طلبہ کو امتحانات میں کامیابی کے گر سکھائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلچرل کمپلیکس کے احاطے میں پودا لگا کر ماحول دوست اقدام کی بھی شروعات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں