86

شازیہ مری نے سابق حکومت پر اسمبلی غیر آئینی طور پر تحلیل کرنے کا الزام لگایا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر پیغام کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی دور میں پارلیمانی استحقاق مجروح ہوا۔

شازیہ مری نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “3 اپریل کو اسمبلی غیر آئینی طور پر تحلیل کی گئی۔ ووٹرز کے ووٹ سے بنی اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر کو کرسی دے کر تحلیل کروایا گیا۔” ان کا کہنا تھا کہ بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی میں پیش ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں