کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان میں ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، جن میں اسلام آباد میں “آگ لگانے” اور لاہور میں “جھنڈے گاڑنے” جیسے اشعار شامل تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبان وزیر نور اللہ نوری نے گذشتہ ہفتے سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے بھی متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی دھمکیاں جاری کی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


