لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہو چکا ہے، جس کے پیش نظر موسموں کی تبدیلی اب ایک “خطرہ” بن چکی ہے۔
انہوں نے پنجاب میں سیلاب کے تاریخی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 26 لاکھ متاثرین کو بحفاظت نکالا گیا اور لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبہ حکومت نے اس بحران سے سبق سیکھتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ماحول دوست اقدامات بھی شروع کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب ایئر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، جس میں سپارکو اور ناسا کے تعاون سے فضائی معیار کی نگرانی بھی شامل ہے۔


