73

آئینی ترمیم کی کامیابی پر تمام جماعتوں کا شکریہ،مقامی حکومتوں کے نظام پر زور،مصطفی کمال

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وفاقی کابینہ اور پنجاب اسمبلی میں تمام جماعتیں ان کی جماعت ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کی تجویز کی حمایت پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام موجود نہیں ہے، جس کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا کہ اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کیے گئے تو لوگ منفی راستہ اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140 میں ترمیم کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا اور 28ویں ترمیم بھی جلد منظور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا موجودہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا اور امن و امان وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں