اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔
مریم نواز نے کہا کہ “دہشتگردوں اور انسانیت کے دشمنوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا”۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔


