62

اسلام آباددھماکہ،ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے،وزیراعظم کی مذمت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ “بھارتی دہشت گرد پراکسیوں” کی جانب سے نہتے شہریوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے وانا میں بچوں پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے ان حملوں کی ہر ممکن مذمت کی جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ذمہ داروں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں