لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کا وجود برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ مقام 78 سالہ تاریخ میں پہلی بار حاصل ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔


