لوئردیر(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گھر کے دروازے، کھڑکیاں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نسیم شاہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تلاشی کارروائی جاری ہے۔


