لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان نے آئینی ترامیم پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم کے ذریعے آئین کو توڑا جا رہا ہے۔
فہیم خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جگہ “مینڈیٹ چور” مسلط کیے گئے ہیں اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے رہنما عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں اترنے کی اپیل کی۔


