اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین اور دیگر ممالک کے پارلیمانی وفود اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے نائب چیئرمین، فلسطینی سپیکر اور آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر سمیت متعدد ممالک کے پارلیمانی سربراہان نے شرکت کی ہے۔ کانفرنس کا مقصد عالمی امن اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کو فروغ دینا ہے۔


