اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی ہے اور اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جانی چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے جمہوریت اور ملکی دفاع مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے وزیراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری روایت کے تحت اچھا اقدام کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے نام میں تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایمل ولی کے فیصلے کو قبول کریں گے۔


