اے این پی نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں خیبرپختونخوا سے “خیبر” ہٹا کر صرف “پختونخوا” نام رکھنے کی تجویز پیش کردی۔ جماعت کا مؤقف ہے کہ خیبر ایک ضلع ہے اور دیگر صوبوں کے ناموں کے ساتھ اضلاع کے نام شامل نہیں ہیں۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے متعدد ترامیم پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے زیر التوا مقدمات کی فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کردی، جبکہ وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق تجویز واپس لے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں