پی آئی اے کا انجینئرنگ سوسائٹی کے بیانات پر ردعمل: “غلط بیانیہ اور ذاتی مفادات”

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے نام نہاد انجینئرنگ سوسائٹی کے بیانات کو “غلط اعداد و شمار اور حقائق سے متصادم” قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر ذاتی مفادات کے لیے پوری ہوابازی کی ساخت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بین الاقوامی معیارات کے مطابق تمام ہوابازی امور کی نگرانی کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہڑتال کی وجہ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی، نیز ونڈ سکرین کی مرمت بین الاقوامی ہوابازی معیارات کے مطابق ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئرز کے خلاف کسی انتقامی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں