لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دائر کردہ 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت منظور کر لی ہے۔
جج یلماز غنی کے مطابق گواہ عطا اللہ تارڑ کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور اب وہ 15 نومبر کو جرح کے لیے پیش ہوں گے۔ یہ کیس وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دائر کیا ہے۔


