اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں عوام سے پٹرولیم مصنوعات پر 110 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم لیوی کی وصولی گزشتہ سال کی نسبت 42.12 فیصد بڑھ کر 371 ارب روپے ہوئی۔
دستاویزات کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے جی ڈی پی کا 1.6 فیصد بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 1,377 ارب روپے جبکہ دفاعی شعبے پر 447 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1,775 ارب روپے منتقل ہوئے۔


