86

27ویں آئینی ترمیم: جے یو آئی نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جماعت کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے انہیں ترمیم پڑھنے کی اجازت تک نہیں دی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو عملاً ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی دبئی روانگی سے قبل ترمیم کی مخالفت کر چکے ہیں اور حکومت پر عہد شکنی کا الزام لگا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں