اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت 27ویں آئینی ترمیمی بل اس ہفتے پارلیمان سے منظور کرانے پر عزم ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت ہو جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے نام سے “پاکستان” کا لفظ ہٹانے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قیوم کے ترکی دورے کے دوران اگر ترمیم منظور ہو گئی تو حکومت کسی بھی جج کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر سکے گی۔ وکلاء کی نظر میں سپریم کورٹ کے ججز کو عدلیہ کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے یک آواز ہونا ہوگا۔


